کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کایورپ میں جوہری صلاحیت کی فوجی تعیناتی بڑھانے پر غور، نیٹو کے ساتھ اسٹرٹیجک دفاعی بات چیت،یورپ میں روسی خطرے کے تناظر میں دفاعی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام یورپ میں جوہری صلاحیت رکھنے والی فوجی تعیناتیوں کو وسعت دینے کے حوالے سے مذاکرات کر رہے ہیں۔