کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ میں عدم تعاون، امریکا کا نیٹو اتحادیوں کو سزا دینے پر غور، اسپین کو نیٹوسے معطل کرنا اور فاک لینڈ جزائر پربرطانیہ کی حمایت کا ازسرنوجائزہ لینا شامل، پینٹاگون ای میل، یورپی ممالک کی فضائی حدود، اڈوں اور رسائی کی محدود فراہمی پر واشنگٹن میں شدید ناراضی پائی جاتی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں پینٹاگون کی ایک اندرونی ای میل میں ایران جنگ کے دوران مکمل تعاون نہ کرنے والے نیٹو اتحادیوں کے خلاف سخت اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔