• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ایک ہفتے سے جاری، سرکاری اسپتالوں کی سروسز متاثر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے تیزاب گردی کے واقعے کے خلاف ہڑتال ایک ہفتے سے جاری ہے۔

 ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور ہنگامی طبی سروسز بند ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز نے سول اسپتال میں تیزاب گردی کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کو سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید