بادشاہ چارلس نے اپنی 77ویں سالگرہ کی باضابطہ تقریب ’ٹروپنگ دی کلر‘ میں شرکت کی۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹرل لندن میں ہونے والی تقریب میں بادشاہ چارلس نے چوتھی سرکاری پریڈ میں شرکت کی۔ 1951 میں انہوں نے 3 برس کی عمر میں پہلی مرتبہ ٹروپنگ دی کلر تقریب میں شرکت کی تھی۔
77 سالہ بادشاہ نے ملکہ کے ہمراہ بگھی میں پریڈ کا معائنہ کیا، ہزاروں افراد بادشاہ کی ایک جھلک دیکھنے کےلیے تقریب میں پہنچے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلس کے سامنے شاہراہ پر یونین جیک کے پرچم لہرا دیے گئے، بادشاہ کا شاہی جلوس محل سے برآمد ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ہارس گارڈ پریڈ میں وزیراعظم سر کیئر اسٹامر اپنی اہلیہ کے ہمراہ شریک ہوئے، بادشاہ کی باضابطہ سالگرہ منانے کا سلسلہ 260 سال سے جاری ہے۔