• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئیر کراچی نے شہید بے نظیر بھٹو پارک میں تمر کی شجرکاری کا افتتاح کردیا

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہید بے نظیر بھٹو پارک کلفٹن میں تمر کی شجرکاری کا افتتاح کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مئیر کراچی نے کہا کہ کیماڑی کے علاقے میں بائیو ڈائیورسٹی پارک کا نومبر 2026 سے پہلے افتتاح کر دیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو پارک میں بھی اس سرگرمی کو آگے لے جانے کا فیصلہ کیا۔ یہاں پانچ ہزار سے زائد مینگروز کے درخت لگائیں گے۔ گٹر باغیچہ ہارون آباد سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کو 30 جون کو آپریشنل کرنے جا رہے ہیں۔ 31 دسمبر 2026 میں 100 ایم جی ڈی پلانٹ کو ایکٹیویٹ کر کے دیں گے۔ 

میئر کراچی نے کہا کہ ماڑی پور ٹریٹمنٹ پلانٹ سے 54 ایم جی ڈی پانی ٹریٹ ہوگا۔ مائی کولاچی پر ٹی پی فائیو بننا ہے جسے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو بنانا تھا۔ گزشتہ دنوں کے پی ٹی چیئرمین سے اس بات پر اتفاق ہوا کچھ تجاوزات اور غیر قانونی الاٹمنٹ کو ختم کرنا ہے۔ 

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ راشد منہاس پر الہ دین پارک کو فاریسٹ میں تبدیل کریں گے۔ پچاس ایکڑ زمین ہے جس کو استعمال میں لایا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو یہ بات ناگوار گزری گلگت بلتستان کے مینڈیٹ میں چھیڑ چھاڑ کرنے کی وفاقی حکومت کوشش کر رہی ہے ۔گلگت بلتستان میں حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی بنے گی۔

قومی خبریں سے مزید