• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ،تجارتی مراکز پر نرخ نامے آویزاں کر دیئے گئے

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) گوجرانوالہ شہر میں روزمرہ کی اشیاء تاجر من مرضی داموں فروخت کرنے لگے ہیں دوکانوں تجارتی مراکز پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے آویزاں تو کئے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود تاجر انتظامیہ کے احکامات کی پروا کئے بغیر من پسند کے ریٹوں پر اشیاء فروخت کررہے ہیں۔ سرکاری نرخ ناموں کے مطابق گھی 132، کوکنگ آئل 142،  دال چنا موٹی 142دال چنا باریک 138،مسورموٹے132، مسور باریک 142، دال ماش دھلی 225، دال ماش بغیر دھلی 200، کالے چنا موٹا138،کالاچنا باریک134،سفید چنا موٹا 155، سفید چنا باریک162،سرخ مرچ 240، بیسن 145، چینی70، چھوٹا گوشت 580، بڑا گوشت 280 مقررکیا گیا ہے، دال چنا150،باریک چنا 145، مسور موٹے 128،باریک مسور160،دال ماش دھلی 230، بیسن 156، چھوٹا گوشت 750،بڑا گوشت 320 کے داموں فروخت کررہے ہیں۔  
تازہ ترین