گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ ) فرانسیس آباد میں نجی کلینک میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے زچگی کے دوران خاتون اور اس کا نومولود بچہ جاں بحق ہوگئے جس پر ورثاء نے احتجاج شروع کردیا، ہسپتال پر پتھرا وکیا جبکہ ڈاکٹر اور عملہ فرار ہو گئے، ڈاکٹر لبنیٰ کے ہسپتال میں عابدہ بی بی کو زچگی کیلئے لایا گیا تھا،صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔