گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج حافظ آباد ارشاد حسین نے سنٹرل جیل گوجرانوالہ کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سول جج شوکت علی اور جیل سپرنٹنڈنٹ کامران انجم چوہدری بھی تھے فاضل جج نے معمول مقدمات میں ملوث 4ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ایڈیشنل سیشن جج نے جیل کی مختلف بارکوں ہسپتال اور لنگر خانے کا بھی دورہ کیا۔