• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین، روسی حملوں میں 10 ہلاک، ہزار سال پرانی تاریخی خانقاہ کو شدید نقصان

کراچی (نیوز ڈیسک) یوکرین پر روسی حملوں میں 10افراد ہلاک ہوئے اور ہزار سال پرانی تاریخی خانقاہ کو شدید نقصان پہنچا، رات بھریوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش،تاریخی کیف پیچرسک لاورا خانقاہ میں آگ بھڑک اٹھی۔ دارالحکومت میں5افراد ہلاک اور34زخمی ،خارکیف میں امدادی کارکنوں سمیت 5افراد جان سے گئے۔ ادھر یوکرین نے بھی روسی علاقے تولا میں ڈرون حملہ کیا جس میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے تازہ فضائی حملوں میں یوکرین بھر میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

دنیا بھر سے سے مزید