کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے وکیل رانا مدثر عمر کے ذریعے پیغام جاری کیا ہے۔
وکیل رانا مدثر عمر کے ذریعے شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید نے بیان جاری کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ آئینی بالادستی محض کتابوں تک محدود ہو تو میثاقِ معیشت بے معنی ہے، سرمایہ کاری وہاں آتی ہے جہاں پر قانون کی حکمرانی اور سیاسی استحکام ہو۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام سیاسی قوتیں اور ادارے آئین کی بالادستی پر متفق ہوں، شہباز شریف چارٹر آف پاکستان پر قومی مکالمے کی بنیاد رکھیں۔