• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا معاہدے کے بعد اسرائیل سے امریکی جہازوں کی واپسی کے امکانات

—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایران امریکا معاہدے کے بعد اسرائیل سے امریکی جنگی جہازوں کی واپسی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 20 امریکی طیارے ایئر پورٹ سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

اسرائیل کے بن گوریان ایئر پورٹ پر 75 امریکی فوجی طیارے پارک ہونے سے مسائل اور اسرائیلیوں کو غیر ملکی سفر کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے جبکہ مختلف ایئر لائنز نے لاکھوں ٹکٹوں کی منسوخی کا شکوہ کیا ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق تل ابیب میں بن گوریان ایئر پورٹ پر پارکنگ کی کمی سے فضائی آپریشن متاثر ہے۔

امریکی جنگی جہازوں نے اسرائیلی ایئر پورٹ کو عام مسافروں کے لیے انتہائی محدود کر دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید