چھانگا مانگا کے جنگل میں بنے تالاب میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
مرنے والے بچوں میں 12 سالہ مراد اکبر، 11 سالہ عرفان اکبر، 8 سالہ ماریہ اکبر اور 13 سالہ عمران شامل ہیں۔
اس حوالے سے محکمۂ جنگلات کا کہنا ہے کہ تالاب جانوروں کے پانی پینے کی غرض سے بنایا گیا تھا۔
محکمۂ جنگلات نے بتایا ہے کہ ریسکیو ٹیم نے جاں حق بچوں کی لاشیں چونیاں اسپتال منتقل کر دی ہیں۔
جاں بحق ہونے والے بچے گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے ویر سنگھ والا گاؤں میں اپنے ماموں گھر آئے تھے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ والدین جنگل میں لکڑیاں لینے گئے تھے، اسی دوران ایک بچہ تالاب میں گر گیا، اس بچے کو بچانے میں دیگر 3 بچے بھی 8 سے 10 فٹ گہرے تالاب میں ڈوب گئے۔