• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا، پینٹاگون نے’انڈو پیسیفک کمانڈ‘ کا نام تبدیل کر دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ایران کے ساتھ تاریخی معاہدے کا اعلان کرنے کے بعد امریکا نے بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا دے دیا۔

پینٹاگون نے اپنی’امریکی انڈو پیسفک کمانڈ‘ کا نام تبدیل کر کے دوبارہ ’امریکی پیسفک کمانڈ‘ رکھ دیا۔

پینٹاگون کے مطابق کمانڈ کا نام تبدیل کرنے کا مقصد 1947ء میں قائم ہونے والی اس کمانڈ کی طویل تاریخی و عسکری میراث کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

پینٹاگون نے واضح کیا ہے کہ کمانڈ کا نام تبدیل کرنے سے خطے میں امریکی فوج کی تعیناتی یا مشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، کمانڈ کا دائرہ کار اب بھی بدستور امریکی مغربی ساحل سے لے کر بھارت کی مغربی سرحد تک محیط ہے۔

یاد رہے کہ 2018ء میں اس کمانڈ کے نام میں ’انڈو‘ کا لفظ امریکا کی جانب سے بھارت کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹیجک اہمیت کا اعتراف کرنے کے لیے شامل کیا گیا تھا۔

اس لیے اب کمانڈ کے نام کو تبدیل کرنے کے فیصلے کو پینٹاگون کی جانب سے ایک بڑی پالیسی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ امریکا اب خطے میں بھارت کو نظر انداز کر رہا ہے۔

حال ہی میں جی 7 سربراہی اجلاس میں گروپ فوٹو کے دوران ٹرمپ کے مودی کو نظر انداز کرنے کے مناظر بھی میڈیا پر موضوعِ بحث بنے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید