• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومنہ اقبال ہراسانی اور کردار کشی پر دل گرفتہ

مومنہ اقبال---فائل فوٹو
مومنہ اقبال---فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغامات شیئر کرتے ہوئے ہراسانی، جھوٹے الزامات اور کردار کشی کے باعث اپنی ذہنی اذیت کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

انسٹاگرام اسٹوریز میں مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ میں نے ان افراد کے نام اور تصاویر عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ دیگر خواتین محتاط رہ سکیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ سب لوگ مجھے کہتے ہیں کہ ان لوگوں کا نام نہ لوں اور انہیں بے نقاب نہ کروں، لیکن میں نے برسوں جو کچھ برداشت کیا، وہ کسی اور خاتون کے ساتھ نہ ہو، میں ان کے چہرے اس لیے دکھا رہی ہوں تاکہ خواتین ایسے لوگوں سے محتاط رہیں۔

ایک اور پوسٹ میں مومنہ اقبال نے اس جدوجہد کے اپنے ذہنی اور جذباتی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے آواز اس وقت اٹھائی جب میرے پاس کوئی اور راستہ باقی نہیں بچا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس لیے آواز اٹھائی کیونکہ میں تھک چکی تھی، ہر روز سچ ثابت کرنے کی جنگ لڑنی پڑتی ہے۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ میرا عوامی سطح پر سامنے آنا بہادری نہیں بلکہ مجبوری کا نتیجہ تھا، میں اس مقام پر اس لیے پہنچی کیونکہ تمام دوسرے راستے بند ہو چکے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید