• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ اور آسٹریلیا کو دھچکا

انگلینڈ کی کپتان نیٹ سیور برنٹ۔فوٹو: اے ایف پی
انگلینڈ کی کپتان نیٹ سیور برنٹ۔فوٹو: اے ایف پی 

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کو اہم کھلاڑیوں کی انجریز کے باعث بڑا نقصان پہنچا ہے۔

انگلینڈ کی کپتان نیٹ سیور برنٹ بائیں پنڈلی میں کھچاؤ کے باعث ورلڈ کپ کے ابتدائی دو میچز سے باہر ہو گئی ہیں، جس کی تصدیق انگلینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کی دو اہم کھلاڑی فیبی لچفیلڈ اور ایشلے گارڈنر بھی انجریز کا شکار ہو گئی ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فیبی لچفیلڈ کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران ٹانگ کے پٹھوں  میں انجری ہوئی، جس کے باعث وہ آئندہ تین میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشلے گارڈنر کی انجری کی نوعیت اور واپسی کے وقت کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید