• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 9 وکٹ سے ہرا دیا

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 9 وکٹ سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 78 رن کا ہدف 10ویں اوور میں صرف 1 وکٹ پر حاصل کر لیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام میچز جیوسوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو براہ راست نشر کر رہے ہیں۔

لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کی بیٹرز آسٹریلوی بولنگ کا جم کے سامنا نہ کر سکیں اور آدھی ٹیم صرف 27 رن پر پویلین لوٹ گئی۔

مشکل میں کپتان نگار سلطانہ نے 27 اور ریتو مونی نے 16رن بنائے، بنگلا دیش کا اسکور 8 وکٹ پر 77رن رہا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جارجیا ول نے 45 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 9 وکٹ سے فتح دلا دی، ایلیسا پیری 19رن بنا کر نات آوٹ رہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید