پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ 19 جون کو خیبر پختون خوا کا مکمل سالانہ بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ارکانِ اسمبلی بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے، صوبائی بجٹ کی منظوری کے لیے تمام ارکانِ اسمبلی وزیرِاعلیٰ کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ بجٹ سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی سے مشاورت کی جائے، بانیٔ پی ٹی آئی سے بجٹ پر مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ایسا فیصلہ نہیں کریں گے جس سے خیبر پختون خوا کے مفاد کو نقصان پہنچے، عوامی مفاد اور صوبےکی ترقی کو مدِنظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائے گا۔