• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے متعدد فینز پر بغیر ٹکٹ میچ دیکھنے کا الزام

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے متعدد فینز پر بغیر ٹکٹ کے میچ دیکھنے کا الزام لگ گیا۔

اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان میچ میں انگلینڈ کے کچھ فینز بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوئے، انگلینڈ کے فینز سیکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے اسٹیڈیم میں داخل ہوئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فیفا نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ 

ترجمان فیفا کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ فینز بغیر ٹکٹ کے اسٹیڈیم میں داخل ہوئے۔

برطانوی میڈیا نے کہا ہے کہ 70 ہزار 649 افراد کے گنجائش والے اسٹیڈیم میں 70 ہزار 389 افراد نے میچ دیکھا۔

انگلینڈ کی ٹیم پہلے میچ میں آرلنگٹن کے اے ٹی اینڈ ٹی اسٹیڈیم میں کروشیا کے خلاف مدِمقابل ہوئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید