نیویارک کے مصروف ترین علاقے ٹائمز اسکوائر میں فائرنگ کے واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 1 شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ دوپہر 3 بج کر 40 منٹ پر پیش آیا جس کے بعد علاقے میں موجود سیاح اور شہری جان بچانے کے لیے اِدھر اُدھر بھاگنے لگے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 17 سالہ مشتبہ لڑکے کو پولیس نے فوری تعاقب کے بعد حراست میں لے لیا ہے جبکہ زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب باسکٹ بال چیمپئن نیویارک نِکس کی کامیابی کے حوالے سے شہر میں تقریبات جاری تھیں اور سیکیورٹی کے لیے 10,000 پولیس اہلکار تعینات تھے۔
یاد رہے کہ 16 جون کو بھی نِکس کی تاریخی کامیابی کے بعد ٹائمز اسکوائر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک 17 سالہ لڑکا زخمی ہو گیا تھا۔