• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انمول عرف پنکی سمیت دیگر ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحے کے مقدمات سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے 2 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کا نام مقدمے سے خارج نہیں کیا جا سکتا جبکہ مقدمے سے نام خارج کرنے کی درخواست ریمانڈ کے وقت دائر کی جا سکتی ہے۔ 

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی درخواستِ ضمانت بھی سیشن عدالت مسترد کر چکی ہے، ملزمہ کی گرفتاری کے بعد ملزمان نے اپنے نمبر بند کر دیے تھے۔ 

دوسری جانب تفتیشی افسر نے حتمی چالان جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی۔ 

آئندہ سماعت پر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ بھی سنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید