منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے موبائل فون سے غیر معمولی ڈیٹا مل گیا۔
این سی سی آئی اے سے کرائی گئی پنکی کے فون کی فرانزک رپورٹ تفتیشی افسر کو موصول ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کے موبائل فون سے 100 جی بی سے زائد ڈیٹا ریکور کیا گیا ہے، فون سے 75 ہزار تصاویر اور دیگر امیجز بھی ریکور کیے گئے ہیں۔
ڈیٹا میں آن لائن ٹرانزیکشنز اور کلائنٹس سے رقم وصولی کی بینک سلپس کے اسکرین شارٹس شامل ہیں۔
پنکی کے فون سے 13 ہزار سے زائد لوگوں کے کنٹیکٹ بھی ری کور کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنکی کےفون سے 42 ہزار کال لاگ بھی سامنے آئے ہیں، ملزمہ نے 1 ہی موبائل فون میں 2 واٹس ایپ رکھے ہوئے تھے۔