• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس: پیپلز پارٹی فرانس کی صدر شعبہ خواتین کا بےنظیر بھٹو شہید کی سالگرہ پر خراجِ عقیدت

فوٹو: رپورٹر
فوٹو: رپورٹر

پیرس: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) فرانس کی صدر خواتین ونگ روحی بانو نے محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ 

مقامی ہوٹل میں خواتین ونگ کی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بےنظیر بھٹو جمہوریت، عوامی حقوق اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی ایک روشن علامت تھیں، جن کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

روحی بانو کا کہنا تھا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو شہید نے ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ، عوامی نمائندگی اور آئینی حکمرانی کے لیے تاریخی جدوجہد کی۔ انہوں نے آمریت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی پوری سیاسی زندگی عوام کی خدمت اور پاکستان میں جمہوری استحکام کے لیے وقف کیے رکھی۔

صدر خواتین ونگ پی پی پی فرانس نے زور دیا کہ ہم سب کو مل کر بےنظیر بھٹو کے ویژن کو یورپ بھر میں پھیلانا ہوگا۔ 

برطانیہ و یورپ سے مزید