• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: اینڈی برنہم وزیراعظم بنے تو شبانہ محمود کابینہ میں برقرار رہیں گی، رپورٹ

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

برطانوی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اینڈی برنہم کے وزیراعظم بننے کی صورت میں شبانہ محمود کابینہ کا حصہ برقرار رہیں گی۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق شبانہ محمود امیگریشن اصلاحات کے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی خواہاں ہیں۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ مجوزہ اصلاحات میں قانونی تارکینِ وطن کے لیے برطانوی شہریت حاصل کرنے کے قواعد مزید سخت کرنا، غیر معینہ مدت کی رہائش (Indefinite Leave to Remain) کے حصول پر نئی پابندیاں عائد کرنا، اور پناہ گزینوں کو مستقل تحفظ کا خودکار حق ختم کرنا شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق شبانہ محمود کا مؤقف ہے کہ امیگریشن نظام کو مزید مؤثر اور سخت بنایا جانا چاہیے تاکہ ملک میں داخلے اور مستقل قیام کے قواعد پر بہتر کنٹرول قائم رکھا جا سکے۔

تاہم ان تجاویز پر سیاسی حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بحث جاری ہے، جبکہ حکومت یا متعلقہ شخصیات کی جانب سے ان رپورٹس پر باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید