• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میدان میں میچ کھیلنے سے قبل گلوکار کرن اوجلا کا ایک خاص گیت سنتا ہوں: ویرات کوہلی

بھارتی ٹیم کے اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ میدان میں میچ کھیل کیلئے اترنے سے پہلے نامور پنجابی گلوکار کرن اوجلا کا ایک خاص گانا باقاعدگی سے سنتے ہیں، کیونکہ یہ گانا ان کی اپنی زندگی کے سفر کی عکاسی کرتا ہے۔ 

ایک حالیہ تقریب کے دوران ویرات کوہلی نے کرن اولجلا کے سامنے ان کے گانے ’وننگ اسپیچ‘ کی دل کھول کر تعریف کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے کرن اوجلا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’آپ دل سے گانے لکھتے ہیں۔ میں آپ کے جس گانے سے سب سے زیادہ متاثر ہوں وہ ’وننگ اسپیچ‘ ہے، کیونکہ یہ اس مشکل سفر کو بیان کرتا ہے جس سے آپ گزرے ہیں۔ ‘‘

کوہلی نے کہا، ’میں اس میں اپنے رشتوں اور اپنے سفر کی جھلک دیکھتا ہوں۔ میں نے بھی بہت چھوٹی عمر میں اپنے والد کو کھو دیا تھا (جیسا کہ آپ کی زندگی میں ہوا)، اسی لیے یہ گانا میرے دل کے بہت قریب ہے۔ میں اکثر میچ کھیلنے کے لیے میدان میں اترنے سے پہلے اسے سنتا ہوں۔‘

تقریب میں کوہلی نے میچ کی سنسنی خیز صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب لوگ امید چھوڑ دیتے ہیں، میں اس وقت میچ کا پانسا پلٹنے کی کوشش کرتا ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید