بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط کے معاملے میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔
سپرنٹنڈنٹ جیل نے اپنے جواب میں کہا کہ سلمان صفدر نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، عدالتی حکم کے مطابق 16 جون کو وکالت نامے دستخط کے بعد تیار تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلمان صفدر کو 16 جون کو ٹیکسٹ میسج کر کے بتایا گیا تھا کہ وکالت نامے تیار ہیں، ٹیکسٹ میسج کا اسکرین شاٹ بھی ساتھ منسلک ہے۔
سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر 18 جون سماعت سے قبل وکالت نامے حاصل نہیں کیے۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں وکالت ناموں پر دستخط کروا کر دینے کے کیس میں جواب جمع کروایا گیا ہے۔