لاہور(خالدمحمودخالد)مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی حکومت کی پابندیاں سنگین صورت اختیار کر گئیں۔ بھارتی پارلیمینٹ کی خارجہ امور سے متعلق قائمہ کمیٹی کے سربراہ اور کانگریس رہنما ششی تھرور نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پاسپورٹ کے اجرا اور ترسیل میں ہونے والی غیر معمولی تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے دورۂ جموں کے دوران انہوں نے پاسپورٹ آفس کا معائنہ کیا اور علاقائی پاسپورٹ دفتر، وزارتِ خارجہ، پولیس اور محکمہ ڈاک کے حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔