انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی پہیلیاں اکثر اچھے خاصے ذہین افراد کا دماغ بھی چکرا دیتی ہیں۔
اگر آپ کو بھی ایسی ہی مشکل پہیلیاں حل کرنا پسند ہے تو پھر اوپر دی گئی تصویر کو غور سے دیکھ کر یہ بتائیں کہ تصویر میں موجود بس کس طرف جا رہی ہے؟
اس طرح کی پہیلیوں کو حل کرنے سے ناصرف انسان کی ذہانت بلکہ اس کی تنقیدی سوچ اور دباؤ میں بروقت اور درست فیصلے کرنے کی صلاحیت کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
مذکورہ تصویر میں ایک بس نظر آ رہی ہے لیکن اس تصویر کو دیکھ کر یہ بتانا تھوڑا مشکل ہے کہ یہ بائیں جانب جا رہی یا دائیں۔
اس پہیلی کا صحیح جواب صرف تصویر کا غور سے جائزہ لے کر مختلف ممالک میں عام بسوں کی بناوٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے دیا جا سکتا ہے۔
چلیں اگر آپ کو اس پہیلی کا درست جواب نہیں ملا تو ہم خود ہی بتا دیتے ہیں۔
یہ بس دائیں طرف جا رہی ہے کیونکہ یہ بس برطانیہ کی ہے اور وہاں پر بس کا اسٹیرنگ ویل بائیں طرف ہوتا ہے اس لیے بس کا دروازہ بھی بائیں طرف ہی ہوتا ہے۔