• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا: روبوٹ کا اچانک آفس کے ملازمین پر حملہ، دلچسپ ویڈیو وائرل

—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

انڈونیشیا کے ایک آفس میں انسان نما روبوٹ نے کام کے دوران اچانک اپنی مارشل آرٹس کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں روبوٹ کو مارشل آرٹس کی صلاحیتوں کے مظاہرے کے دوران آفس میں موجود ملازمین کو گھونسے اور لاتیں مارتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا تو ابتدائی طور پر آفس میں موجود ملازمین کو لگا کہ روبوٹ میں کوئی تکنیکی خرابی آ گئی ہے۔

بعد ازاں حکام نے واضح کیا کہ روبوٹ میں کوئی خرابی نہیں تھی بلکہ اس روبوٹ سے ایک خصوصی پروجیکٹ کے تحت اس انداز میں برتاؤ کروایا گیا تھا، جس کا مقصد اس بات کا اندازہ لگانا تھا کہ یہ روبوٹ ہنگامی یا غیر معمولی حالات میں کیسے ردِعمل کا اظہار کرے گا۔

اس روبوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید