• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطیہ جمع کرنے کیلئے برطانیہ کے 91 سالہ شخص کی اسکائی ڈائیونگ

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

دنیا میں زیادہ تر لوگوں کی رفتار اپنی زندگی کی 90 کی دہائی کو پہنچ کر سست ہو جاتی ہے لیکن  برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک 91 سالہ شخص ایلن اسٹل نے اپنی رفتار کو سست کرنے کے بجائے ایڈونچر کا انتخاب کیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایلن اسٹل نے سرے کے کمیونٹی سینٹر کے لیے 5 ہزار ڈالرز جمع کرنے کے لیے اسکائی ڈائیو کی اور اپنے اس تجربے کو’سنسنی خیز‘ قرار دیا۔

کمیونٹی سینٹر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایلن اسٹل کے اس ایڈونچر کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

91 برس کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کرنے کی ہمت کو سراہنے کے لیے رولیز سینٹر کے عملے نے انہیں تحفے میں ایک ’مگ‘ پیش کیا، جس پر اسکائے ڈائیونگ کرتے ہوئے لی گئی ان کی تصویر آویزاں ہے۔

ایلن اسٹل نے اس موقع پر اپنے اس تجربے کے بارے میں کہا کہ میں ہوائی جہاز سے باہر نکل کر ہوا میں چھلانگ لگانے کے لمحے کو کبھی نہیں بھولوں گا، لیکن یہ سب اتنی جلدی ختم ہو گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں 91 سال کی عمر میں ایسا کچھ کروں گا لیکن مجھے اتنا مزہ آیا کہ اب میں ایک بار دوبارہ ایسا تجربہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید