پہیلیاں حل کرنا انسان کی دماغی صحت کے لیے بہت مفید عمل ہے کیونکہ اس سے دماغ کی ورزش ہوتی ہے۔
بہت سے لوگوں کو پہیلیاں حل کرنا بہت پسند بھی ہوتا ہے اور اگر آپ کو بھی پہیلیاں حل کرنا پسند ہے تو پھر اوپر دی گئی تصویر کو غور سے دیکھیں اور یہ بتائیں کہ اس میں کتنے نمبر آپ دیکھ سکتے ہیں؟
اس تصویر میں بظاہر 3 نمبر موجود ہیں جو کہ 6، 9 اور 4 ہیں مگر کچھ مزید نمبر بھی چھپے ہوئے ہیں اور آپ کو بتانا ہے کہ چھپے ہوئے نمبرز کی تعداد کتنی ہے؟
اس طرح کی پہیلیوں کو حل کرنے کے لیے انسان کو معمول سے ہٹ کر ذرا تخلیقی انداز سے سوچنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ بظاہر پہیلی جتنی آسان نظر آ رہی ہوتی ہے حقیقت میں اتنی سادہ ہوتی نہیں ہے۔
کیا آپ کو پہیلی کا جواب مل گیا؟ اگر جواب دینا مشکل ہو رہا ہے تو پریشان مت ہوں کیونکہ صحیح جواب نیچے دی گئی تصویر میں موجود ہے۔
اس تصویر میں مجموعی طور پر 10 نمبر موجود ہیں جو کہ آپ نیچے دی گئی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔