• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلائی مخلوق جیسا دکھنے والا دنیا کا انوکھا اور دیوقامت کیڑا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قدرت کی پیدا کردہ رنگا رنگ مخلوقات میں ’کیبیج ٹری موتھ‘ نامی سُنڈی اپنی عجیب و غریب اور خوفناک ساخت کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

تقریباً 70 ملی میٹر لمبی اور بےحد موٹی یہ سُنڈی گہرے سیاہ جسم پر سفید کانٹوں، یا سرخ جسم پر پیلے کانٹوں جیسے انوکھے رنگوں میں پائی جاتی ہے، جسے پہلی نظر میں دیکھ کر کسی خلائی مخلوق کا گمان ہوتا ہے۔

اگرچہ اس کے پورے جسم پر نوکیلے کانٹوں کی ڈھال اسے انتہائی ڈراؤنا بناتی ہے، لیکن یہ دیوقامت سنڈی انسانوں کے لیے بالکل بےضرر ہے۔

اس کے جسم پر موجود یہ کانٹے دراصل انتہائی نرم اور اسفنج جیسے ہوتے ہیں، اور اس کے یہ چمکدار رنگ صرف ایک قدرتی دفاعی نظام کا حصہ ہیں تاکہ شکاری پرندے اور جانور اسے زہریلا سمجھ کر دور رہیں۔

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ کسی فلمی عفریت جیسی دکھنے والی یہ سُنڈی افریقہ کے گرم خطوں میں ایک مقبول اور لذیذ غذا کے طور پر کھائی جاتی ہے۔ 

یہ کانٹے دار سُنڈیاں پودوں کے پتے کھانے میں اتنی ماہر ہوتی ہیں کہ دیکھتے ہی دیکھتے پورے درخت کو پتوں سے محروم کر دیتی ہیں۔

اپنی عمر پوری کرنے کے بعد یہ زمین میں گڑھا کھود کر چھپ جاتی ہیں اور کچھ عرصے بعد ایک خوبصورت بھورے رنگ کے بڑے پروانے کی شکل میں باہر نکل آتی ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید