وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو مشورہ دیا ہے کہ آج اختلافی معاملات پر بات کرنے کا دن نہیں ہے۔
قومی اسمبلی اجلا س میں وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان تشریف لائے ہیں، اُن کا استقبال کریں، آج اختلافی معاملات پر بات کرنے کا دن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ایران امریکا جنگ بندی ہوچکی، آئندہ 60 روز میں تکنیکی معاملات پر گفتگو ہوگی، امید ہے ایم او یو کے تحت پائیدار امن ہو گا، اس پر ایوان اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں کہا کہ2018 کے الیکشن کی تحقیقات کرلیں، اگر وہ قانونی حکومت ہے تویہ بھی قانونی حکومت ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کیا پنجاب کی ترقی پاکستان کی ترقی نہیں ،چاروں صوبوں کے ترقی کی دوڑ میں شامل ہونے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔