• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ فیکٹری کیس: زبیر عرف چریا اور رحمٰن عرف بھولا کو رہا کر دیا گیا

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بلدیہ فیکٹری کیس کے ملزمان زبیر عرف چریا اور رحمٰن عرف بھولا کو رہا کر دیا گیا۔ 

سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کراچی عبدالکریم عباسی کے مطابق دونوں افراد سینٹرل جیل میں قید تھے۔ انہیں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جیل سے رہا کر دیا۔ 

اس سے قبل رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کے ریلیز آرڈر جاری کیے، جو انسداد دہشت گردی عدالت اور سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کو ارسال کیے گئے۔ 

سپریم کورٹ نے 10 جون کو سانحہ بلدیہ کیس میں ملزمان کی اپیلیں منظور کی تھیں۔  

ماتحت عدالت نے ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی سزائیں برقرار رکھی تھیں۔ تاہم سپریم کورٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیے تھے۔

دوسری جانب دونوں کارکنوں کی رہائی کے موقع پر انیس قائم خانی، فہیم پٹنی، شارق جمال اور دیگر رہنما سینٹرل جیل پہنچے اور دونوں کارکنوں کو استقبال کیا جبکہ جیل کے باہر کارکنان کی بھی تعداد موجود تھی۔ اس کے بعد دونوں کو بہادرآباد میں قائم آفس لے جایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید