• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرو ہاکی لیگ میں مایوس کن کارکردگی، کھیل کا ڈھانچہ بدلنے کا فیصلہ

پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی مایوس کن کاکردگی کے بعد ملکی ہاکی کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ غیر ملکی کوچز اور ہائی پرفارمنس فٹنس ٹرینرز پر مشتمل پینل کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ پرو ہاکی لیگ میں کھلاڑیوں کی فٹنس، جدید کھیل کی سمجھ بوجھ اور حکمت عملی کی شدید کمی رہی، اب وقتی حل یا عارضی فیصلوں کا وقت ختم ہو چکا۔

صدر پی ایچ ایف نے مزید کہا کہ کھیل کی بہتری کےلیے ہنگامی اور سخت ترین اقدامات ناگزیر ہو گئے ہیں۔ کھلاڑیوں، انتظامیہ اور سلیکٹرز کے لیے ’زیرو ٹالرنس‘، سخت احتساب کی پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کا کہنا ہے کہ پرو لیگ کے نتائج ہمارے حق میں نہیں آئے، وہ پوری قوم سے معذرت چاہتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید