کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیماڑی فشری ہاشمی ہوٹل کے قریب کلہاڑی کے وار سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لائی گئی ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 25 سالہ صدام کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا تھا اور اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔