• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ چند کپ کافی جگر کے کینسر و موذی امراض کا خطرہ نصف حد تک کم کر سکتی ہے: تحقیق

روزانہ چند کپ کافی جگر کے کینسر اور موذی امراض کا خطرہ نصف تک کم کر سکتی ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر آپ کافی پینے کے شوقین ہیں تو یہ عادت آپ کو جگر کے جان لیوا امراض اور کینسر سے بچا سکتی ہے۔

جریدے ’کلینیکل گیسٹرو اینٹرولوجی اینڈ ہیپاٹولوجی‘ میں شائع ہونے والی ایک نئی اور طویل مدتی سائنسی تحقیق کے مطابق روزانہ کافی پینا جگر کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوا ہے، چاہے آپ دن میں 5 یا اس سے زیادہ کپ ہی کیوں نہ پیتے ہوں۔

3لاس اینجلس کے سائیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر کے ماہرِ جگر ڈاکٹر ہیونسیوک کم کی سربراہی میں یہ تحقیق 3 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد پر 10 سال تک کی گئی۔

تحقیق کے حیرت انگیز نتائج کے مطابق روزانہ 5 کپ کافی پینے سے جگر کے سکڑنے کا کم ہونے والا خطرہ32 فیصد، جگر کے کینسر کا کم ہونے والا خطرہ47 فیصد جبکہ 1جگر کی بیماری سے موت کا کم ہونے والا خطرہ 42 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔ 

ڈاکٹر کِم کے مطابق جگر کو یہ فائدہ کافی میں موجود ’کیفین‘ کی وجہ سے نہیں ملتا، کیونکہ کیفین کے بغیر (Decaf) کافی پینے والوں میں بھی یہی اچھے نتائج دیکھے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اصل فائدہ کافی میں موجود طاقتور ’اینٹی آکسیڈنٹس‘ کا ہے جو جگر کی سوزش اور چربی کو کم کرتے ہیں، جس کی تصدیق جدید ایم آر آئی (MRI) اسکینز سے بھی ہوئی ہے۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ 

صحت سے مزید