• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کی ایرانی قیادت کو دھمکی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ‌ ای کو مبینہ طور پر اسرائیل کو تباہ کرنے کے منصوبے کی قیادت کرنے پر اسرائیل نے قتل کیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس کے ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ ہے کہ مستقبل میں جو بھی ایرانی رہنما ایسی کارروائیوں کو فروغ دینے کی کوشش کرے گا اسے بھی ختم کر دیا جائے گا۔

تہران میں جاری جلوسِ جنازہ کے ردِعمل میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہر وقت اور ہر قسم کے خطرے کے خلاف اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔

اس سے قبل اسرائیل کاٹز نے یہ بھی کہا تھا کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ‌ای کے بیٹے اور ممکنہ جانشین مجتبیٰ خامنہ ای نشانے پر ہیں، جس پر تہران کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آیا تھا۔

مذکورہ بیان پر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تل ابیب میں اپنے پٹھوؤں کو قابو میں رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے اپنے مالک کی بات نظر انداز کی تو ایران اسرائیل کو سبق سکھائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید