• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچ گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں وہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتِ حال پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

شہباز شریف کے ایک روزہ دورۂ کوئٹہ کے موقع پر وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتِ حال پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ کوئٹہ میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وفاقی وزراء اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید