زیارت میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق 21 پولیس اہلکاروں کی میتیں ان کے ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین نے 8 میتوں کے ہمراہ کوئلہ پھاٹک کے قریب دھرنا دے دیا۔
زیارت میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق 21 اہلکاروں کی میتیں گزشتہ رات سول اسپتال لائی گئی تھیں۔
اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد پولیس اہلکاروں کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں گزشتہ روز زیارت کے علاقے مانگی کے قریب سے ملی تھیں۔