امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ مجھے اس کی پروا نہیں، وہ بات کرنا چاہیں تو کریں، لیکن میرے خیال میں وہ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھاکہ اگر ہمارے بہترین مذاکرات کار بات چیت جاری رکھنا چاہیں تو ضرور کریں، لیکن مجھے اس سے کوئی امید نہیں۔