ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا لیڈیز سنگلز ٹائٹل جمہوریہ چیک کی نوسکوا نے جیت لیا۔
فائنل میں انہوں نے ہم وطن کیرولینا مچوا کو شکست دی۔ نوسکوا کی جیت کا اسکور 2-6، 7-5، اور 3-6 رہا۔
لندن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے لیڈیز سنگلز فائنل میں جمہوریہ چیک کی نوسکوا نے ہم وطن کیرولینا مچوا کے خلاف پہلا سیٹ باآسانی 2-6 سے جیتا۔
دوسرے سیٹ میں نوسکوا نے 2-5 کی برتری حاصل کرلی۔ پانچ بار میچ پوائنٹ بھی ملا، لیکن مچوا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے۔ لگا تار پانچ گیمز جیت کر سیٹ 5-7 سے جیت لیا۔
تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں نوسکوا نے 3-6 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل جیت لیا۔
میچ جیو سوپر اور مائیکو سے براہ راست نشر کیا گیا۔