دیامر، بابوسر اور تانگیر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ دیامر کے علاقے داریل گماری بنیلے کے نالے میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔
سیلاب سے فصلیں، واٹر چینل، رابطہ پل اور پن چکیاں تباہ ہوگئیں۔ سیلاب کے باعث کئی علاقوں میں آمدورفت متاثر ہوگئی ہے۔
آب پاشی کا نظام درہم برہم ہونے سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔