سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب کی طرف سے چونڈہ میں 6کروڑ 50لاکھ روپے کےواٹر سپلائی منصوبہ میں کرپشن ثابت ہونے پر محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایس ای گوجرانوالہ تحسین رضا ، ایکسین سیالکوٹ ناصر صادق، سابق ایکسین شعیب ، ایکسین محمد انور ، سابق ایس ڈی او ذوالفقار محمد اشرف و دیگر کومعطل کر دیا تھا ۔ معطل شدہ ایکسین سیالکوٹ ناصر صادق کی جگہ ایکسین منڈی بہاو الدین راجہ شہزاد نے چارج لے لیا ہے جن کوآتے ہی معطل شدہ ایکسین نے اپنی کوٹھی میں چائے پیش کی ۔