• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکسمبرگ: فلسطینیوں کی حمایت پر بوسنیا کی خاتون ٹیچر نوکری سے برطرف

مشرقی یورپی ملک لکسمبرگ میں ایک خاتون ٹیچر کو فلسطین کی حمایت اور غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مخالفت کرنے پر نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ 

ترکیہ کی نیوزی ایجنسی نے انادولو کی رپورٹ کے مطابق خاتون ٹیچر فاطمہ کورتچ کو سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے حق میں اور غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف پوسٹس شیئر کرنے پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

نوکری سے برطرفی کے بعد ترک نیوزی ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بوسنیا سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹیچر کورتچ کا کہنا تھا کہ ’مجھے صرف اس لیے نوکری سے نکالا گیا کیونکہ میں نے فلسطین کی حمایت کی اور اس جاری جنگ کی مخالفت کی تھی۔‘

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، ’لیکن دنیا کی کوئی بھی طاقت مجھے فلسطین اور وہاں معصوم لوگوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر بات کرنے سے نہیں روک سکتی۔‘

فاطمہ کورتچ کا کہنا تھا کہ غزہ میں روزانہ بےگناہ انسانوں کو قتل کیا جا رہا ہے اور انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس لیے ایک استاد اور ایک انسان ہونے کے ناطے وہ ان مظالم پر کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید