• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم مارچ کو کویت کی بندرگاہ پر ایرانی حملے میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، امریکی اخبار

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یکم مارچ کو کویت کی بندرگاہ پر ایرانی حملے میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ 

امریکی اخبار کے مطابق ایران امریکا جنگ کے دوسرے روز یعنی یکم مارچ کو کویت کی بندرگاہ شعیبہ پر ایرانی ڈرون حملے میں 6 امریکی فوجی ہلاک اور درجنوں فوجی زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والے کچھ فوجیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حملے میں بچ جانے والے اہلکاروں کے مطابق امریکی جرنیلوں نے وارننگ کو نظر انداز کیا تھا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی کمانڈروں کو وارننگ دی گئی تھی کہ نشانہ بنائی جانے والی تنصیب غیر محفوظ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید