تھر پارکر کے علاقے ننگر پارکر میں کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والا 12 سالہ بچہ 1 ماہ بعد دم توڑ گیا۔
بچے کے اہلِ خانہ کے مطابق بچے کو کتے کے کاٹنے کے بعد 8 جون کو تعلقہ اسپتال لے جایا گیا تھا۔
ایم ایس اسپتال کا کہنا ہے کہ بچے کی ویکسینیشن مکمل کی گئی تھی اور ویکسینیشن مکمل ہونے کے بعد اسے گھر روانہ کر دیا گیا تھا تاہم 1 ماہ بعد بچے کا انتقال ہو گیا۔
ڈاکٹر رمیش کمار کے مطابق ہر ماہ کتے کے کاٹنے کے 20 سے زائد مریض تعلقہ اسپتال لائے جاتے ہیں۔
ایم ایس اسپتال نے بتایا ہے کہ تعلقہ اسپتال میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین وافر مقدار میں دستیاب ہے۔