کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری کی رہائشی 28 سالہ خاتون ریبیز کے سبب انتقال کر گئی۔اہلِ خانہ کے مطابق خاتون کو ڈیڑھ ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا۔ دوسری جانب اسپتال حکام نے بتایا ہے کہ خاتون نے کتے کے کاٹنے کے بعد ریبیز سے بچائو کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ریبیز کے باعث انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔