برطانوی اخبار کہا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے کے لیے امارارتی کمپنی نے بندرگاہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق نئی بندرگاہ کا مقصد دبئی کی جبل علی بندرگاہ پر انحصار کم کرنا ہے۔
منصوبے سے دبئی پورٹ پر دنیا کا انحصار کم کرنے کے لیے نئی پورٹ اور اس کے ساتھ کنٹینر ٹرمینل کی مشرقی ساحل پر تعمیر کی جائے گی۔
اخبار نے دبئی سے تعلق رکھنے والے پورٹ آپریٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فجیرہ کے ساحل پر بالکل نیا ٹرمینل بنانے کے لیے بات چیت جاری ہے۔