جاپان میں پالتو جانوروں کی تعداد بچوں سے زیادہ ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرقی ایشیائی ملک میں شرح پیدائش بھی مسلسل گر رہی ہے جس کے بعد بے بی پروڈکٹس بنانے والی کمپنیاں بھی اب پالتو جانوروں کی خوراک اور ڈائپر زیادہ بنا رہی ہیں۔
جاپان کی پیٹ کیئر انڈسٹری، ساڑھے پانچ ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ بچوں کی مصنوعات بنانے والی کمپنیاں اب کتوں اور بلیوں کے لیے کیریئر، ڈائپر اور دیگر مصنوعات بنا رہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق جاپان میں پالتو جانور اب صرف جانور نہیں بلکہ خاندان کے بچوں جیسا درجہ رکھتے ہیں۔