• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریچھ گالف کارٹ سے کلبس سے بھرا بیگ چرا کر فرار

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا کے ایک گالف کورس میں ایک گالفر نے ایک دلچسپ ویڈیو ریکارڈ کی، جس میں ایک ریچھ گالف کارٹ سے کلبس سے بھرا ہوا بیگ چوری کرکے اٹھا کر لے جاتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

ایک امریکی ویب سائٹ پر صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ریچھ گالف کلب میں کھڑی گالف کارٹ سے گالف کا بیگ اتار کر اسے گھسیٹتے ہوئے کورس سے باہر لے جاتا ہے۔ جہاں پہلے سے موجود دوسرا ریچھ اس کا انتظار کر رہا تھا۔ 

یہ واضح نہیں ہو سکا آیا گالفر اپنے کلب واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہوا یا نہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید